ریاض(آن لائن)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آئندہ حج سیزن سے مکہ مکرمہ میں اندرون اور بیرون ملک سے آنیوالے حجاج کرام کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح بن طاہر بنتن نے اس خبرکی تصدیق کردی ہے، جبکہ شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حجاج کرام کی تعداد بڑھانے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نیاس بات پر زوردیاکہ عازمین حج کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ میں مزید حجاج کرام کی رہائش اور دیکھ بھال کے لیے اضافی انتظامات کیے جائیں گے۔