بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی وہ بزرگ شخصیت جن کا 117 سال کی عمر میں انتقال ہوا اور انہیں ڈھول ، باجے بجا کر سپرد خاک کیوں کیا گیا؟

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیر سائیں اللہ رکھا 117 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ لال شاہ سرکار مری والے کے مرید تھے۔ مرحوم کو ان کی وصیت کے مطابق ڈھول اور باجے کے ساتھ لحد میں اتارا گیا۔
پیر سائیں اللہ رکھا مری کی معروف روحانی شخصیت لال شاہ سرکار کے بعیت تھے۔ سابق صدر مرحوم جنرل ایوب خان بھی لال شاہ سرکار کے بیعت تھے۔ اس طرح پیر سائیں اللہ رکھا کے وہ پیر بھائی تھے۔
سائیں اللہ رکھا کئی دہائیوں سے بائی پاس روڈ وزیر آباد کے قریب بگھروکی روڈ پر ڈیرہ لگائے ہوئے تھے۔ ان کے مریدوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ پیر سائیں نے 40سال سے گندم نہیں کھائی اور صرف مائع خوراک پر گزارہ کرتے تھے۔سائیں اللہ رکھا کی وفات پر ڈھول ، باجے بجا کر انہیں کیوں دفنایا گیا اس کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں تاہم اسے کے بارے میں مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
سائیں اللہ رکھا نے اپنی قبر کے لیے جگہ مخصوص کر رکھی تھی۔ تدفین کے بعد مزار کے قریب محفل سماع منعقد ہوئی۔ پیر سائیں اللہ رکھا کی ایک 65سالہ بیٹی، ایک نواسہ اور دو نواسیاں ہیں۔
پیر سائیں اللہ رکھا کے نواسے سہیل عباس شاہ ان کے گدی نشین ہوں گے جن کی دستار بندی سوموار 9جنوری کو ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…