منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اب کون سابڑامنصوبہ شروع کرنے والے ہیںکہ فیس بک استعمال کرنے والوں کوچیلنج دیدیا

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی ویب سائٹ کے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ دیر کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہ کر اپنے ارگرد کی دنیا کو دریافت کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں مارک زکربرگ نے اپنے کروڑوں فالورز کو ایک نیا چیلنج دیا ہے اور وہ ہے اپنے ملک کو دیکھنا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2017 میں امریکا کی تمام 50 ریاستوں کو گھومنے کا عزم رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے فالورز کو بھی اپنے اپنے ممالک میں ایسا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ 2017 کے لیے ان کا ذاتی چیلنج ‘ باہر نکل کر زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات کرنا ہے کہ وہ کیسے زندگی گزار رہے ہیں، کام کیا کرتے ہیں اور مستقبل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ان کے بقول ‘میرا کام دنیا کو جوڑنا اور ہر ایک کو آواز دینا ہے، میں رواں برس زیادہ سے زیادہ آوازیں سننا چاہتا ہوں، جس سے مجھے فیس بک اور چن زکربرگ انیشیٹیو کے لیے مدد ملے گی اور ہم دنیا پر زیادہ مثبت اثرات مرتب کرسکیں گے۔زکربرگ نے اپنی اس مہم کا نام ‘ اے ائیر آف ٹریول رکھا ہے جو ان کے 2015 کے ‘ ائیر آف رننگ ‘ کا نئے انداز سے اعادہ ہے۔مارک زکربرگ نے اس حوالے سے ایک فیس بک گروپ بھی تشکیل دیا ہے۔2016 میں مارک زکربرگ نے 365 میل تک دوڑنے کا چیلنج لیا تھا اور اپنے فالوروز کے اندر بھی ایسا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا ‘ہم بہت زیادہ دوڑیں گے مگر یہ تعداد دیوانگی نہیں بلکہ روزانہ ایک میل دوڑنا میرا چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معتدل رفتار سے وہ روزانہ دس منٹ تک دوڑ کر یہ ہدف حاصل کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…