اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنا قرآن اور سنت کی خلاف ورزی ہے۔ جعلی تعلیمی اسناد سے حاصل کی گئی ملازمت سے ملنے والی تنخواہ بھی ناجائز ہے۔ یہ فتویٰ سعودی عرب کی کونسل آف سینئر سکالرز کے رکن شیخ احمد بن علی نے دیا ہے ان کے مطابق جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر حاصل ہونے والی ملازمت پر صرف اظہار ندامت ہی کافی نہیں۔ جس کسی کے پاس بھی جعلی ڈگری ہو اسے فوری طورپر اس ڈگری سے دست بردار ہو جانا چاہئے۔ جعلی ڈگریاں حاصل کرنا اسلام کے نزدیک کھلی دھوکہ دہی ہے جس کی اسلام میں ممانعت ہے۔ سعودی سکالر کے مطابق جعلی ڈگریاں تیار کرنا اور انہیں فروخت کرنا بھی قرآن اور شریعت کے اصولوں کے منافی ہے۔