منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پانامہ کیس ،اعتزازاحسن نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹرچوہدری اعتزاز احسن نے سپر یم کورٹ میں پانامہ کیس میں وزیر اعظم نوازشر یف اور حسین نواز کوطلب کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پانامہ کیس کے معاملے میں عدالت میں جانے کو تیار رہا مگر کچھ باتوں کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا اور اب بھی سمجھتاہوں تحر یک انصاف کا کیس مضبوط ہے ‘ اگر نوازشر یف بے گناہ ہے تو عدالت میں ثبوت دیں اور عدالت میں جر ح کے دوران سوالوں کے جوابا ت دیں ‘پانامہ کیس میں کمیشن بن سکتا ہے مگر اس میں کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں کیونکہ نوازشر یف اور انکے بچے خود سب کچھ اعتراف کر چکے ہیں ‘اب شر یف فیملی کو اپنی بے گناہی ثابت کر نے کیلئے کاغذکے ثبوت دینا ہوگا ‘(ن) لیگ نے تحر یک انصاف کے ثبوتوں کو کسی بھی صورت سپر یم کورٹ میں تسلیم نہیں کر نے وہ اس پر اعتر اض کر یں گے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شر یف فیملی کا کیس بہت کمزور ہے اس لیے وہ بار بار اپنے وکلاء4 کو تبدیل کر لیتے ہیں کیونکہ وکلا ء4 بھی انکو بتا رہے کہ انکا کیس بہت کمزور ہو چکا ہے کیونکہ نوازشر یف اور انکے بچے اپنے بیانات میں سب کچھ تسلیم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں اصل ٹرائل نوازشر یف کا ہی ہو رہا ہے یہ کہنا نوازشر یف کا پانامہ لیک کیس میں کوئی نام نہیں اس بات کی کوئی اہمیت نہیں۔

ایک سوال کے جواب آف شور کمپنیوں کیلئے پیسہ پاکستان سے ہی گیا ہے اگر ایسا نہیں تو شر یف فیملی کو غیر ملی جائیدادوں کے حوالے سے اور ٹیکس کے حوالے سے مکمل ثبوت دینا ہوں گے اور ’’بار ثبوت‘‘بھی شر یف فیملی کے ذمہ ہے اور اگر پانامہ کیس میں کسی اور خاندان کا نام ہوتا تو وہ ایف آئی اے ‘نیب سمیت ہر جگہ پیش ہو رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم ہوتا اور افتخار محمد چوہدری چیف جسٹس ہوتے تو پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم اور اسکے بچے جیل میں ہوتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…