اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک سوزوکی نے سوزوکی ویگن آر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی جاپانی کمپنی سوزوکی کی جانب سے سوزوکی کے معروف ماڈل سوزوکی ویگن آر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ سوزوکی ویگن آر عوام میں بے حد مقبول ہے۔ پاکستان میں دستیاب ویگن آر کے دونوں ہی ماڈلز VXR اور VXL خریدنے والوں کو اب 20 ہزار روپے زائد ادا کرنا ہوں گے۔ سوزوکی ویگن آر VXR کی قیمت 10,09,000 روپے تھی جو تازہ اضافے کے بعد 10,29,000 روپے ہوچکی ہے۔ دوسری طرف ویگن آر VXL کی قیمت 10,49,000 روپے تھی جو اب 10,69,000 روپے کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ۔