اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خواتین کی شرکت کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا :وزیر اعظم

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ، پاکستانی عورت نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے اور خود وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ وفاق صوبوں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ خواتین کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ ہر سطح پر فیصلہ سازی کیعمل میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد تحفظ حقوق نسواں صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ تحفظ حقوق نسواں کیلئے عالمی قوانین کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، بین الاقوامی قوانین کے عملی نفاذ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ وفاق صوبوں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ، خواتین کو بلا امتیاز مواقع کی فراہمی کیلئے سول سوسائٹی اور میڈیا کردار ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…