اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے حج کرایوں میں کمی کیلئے پی آئی اے ،سعودی ائیرلائن اورشاہین ائیر لائنز سے رابطہ کر لیا ،وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایک سال میں تیل کی قیمتیں60فیصد کم ہوئی ہیںاس لئے حج کرایوں میں بھی کمی کی جائے،میڈیا رپورٹس اور ذرائع کے مطابق ان تینوں ائیر لائنز کو پابند کیا جا رہا ہے کہ چونکہ ایک سال تیل کی قیمتوں میں 60فیصد تک کمی واقعہ ہوئی ہے اس لئے وہ حج کرایوں میں کمی کریں گزشتہ سال 2لاکھ75ہزار فی حاجی وصول کئے گئے امکان ہے کہ اس سال یہ اخراجات کم ہو کہ 2لاکھ30ہزار فی حاجی وصول کئے جائیں گئے اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کہنا تھا کہ ان ائیر لائنز سے ہر سال کی طرح اس سال بھی رابطہ ہوا ہے اس میں کوئی نئی بات نہیں ۔