اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے ہمارے دھرنے نے خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستان کی خواتین نے ساری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موضوع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ خواتین ملکی معاشرتی ترقی اور تبدیلی کی محافظ ہیں خواتین نے اسلام آباد میں ہمارے دھرنے میں تبدیلی کے لئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تمام شعبہ زندگی میں خواتین کو مساوی حقوق دینے کے لئے کوشاں ہے ۔ تحریک انصاف خواتین کو ان کے تمام حقوق دلوانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔