بیجنگ(آئی این پی)چین کی ایک سائنسی تجربہ گاہ میں دنیا کی اولین ٹرانس جینک یعنی دو مختلف جانداروں کے جین سے ایک ممالیہ جانور کی پیدائش ہوئی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف چین کے معروف اکیڈمک رسالے ’’سیل ریسرچ‘‘ میں کیا گیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ تحقیق انسانیت کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔
چوہے سے مشابہ جانور ٹری شرو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ممالیہ جانور کی ذہین اور ترقی یافتہ نسل سے تعلق رکھتا ہے اور اسے سائنسی تجربات میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کی دیکھ بھال آسان ہوتی ہے اور ان کی افزائش کا دورانیہ بھی اپنے دیگر ہم نسل جانوروں کے مقابلے میں مختصر ہوتا ہے۔