لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ سے سماجی کارکن اور اداکارہ فریال گوہر نے تلور کے شکار کی اجازت کیخلاف رجوع کر لیا ‘درخواست میں کہا گیا ہے کہ تلور کو پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہے اور یہ پرندہ نایاب پرندوں کی نسل میں شمار ہو تا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں یہ قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ قانون کے تحت جن پرندوں کو تخفظ حاصل ہے۔ان کے شکار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ درخواسست گزار نے مزید کہا کہ حکومت نے قانون کی نفی کرتے ہوئے قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار کی اجازت دی ہے۔درخواست میں استدعا کی کہ تلور کے شکار کھیلنے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ شکار کی اجازت دینے کے خلاف پہلے ہی دو درخواستیں زیر سماعت ہیں۔