بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکمران جماعت کا ق لیگ سے پہلا رابطہ، چےئرمین سینٹ کے انتخاب میں حمایت مانگ لی

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)سینیٹ کے دو اہم ترین عہدوں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں حمایت حاصل کرنے کیلئے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ۔ نواز نے مئی ،2013 اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ ق لیگ سے رابطہ کیا ہے۔وفاقی وزرائپرویز رشید اور سعد رفیق نے ق لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید کو ٹیلی فون کیا اور ان سے الیکشن میں حمایت کیلئے درخواست کی۔ن۔ لیگ میں ذرائع کے مطابق، مشاہد حسین نے وزراء کو بتایا کہ وہ ق ۔ لیگ کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے جواب لے کر جلد رابطہ کریں گے۔خیال رہے کہ 104 نشستوں پر مشتمل ایوان بالا میں ق لیگ کی 4 ، حکمران جماعت کی 26 اور پی پی پی کی 27 سیٹیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان کے خیال میں حکمران جماعت نے ق لیگ سے حمایت مانگنے میں کچھ دیر کر دی۔\’ق لیگ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے انہیں پنجاب سے ایک سینیٹ سیٹ کی پیشکش کرنا چاہیئے تھا\’۔ق لیگ نے سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے پی پی پی کے ندیم افضل چن کی حمایت کی تھی ، جو ن ۔لیگ کے 11 \’منحرفین\’ کے ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ناکام رہے۔ن لیگ نے اپنی صفوں میں موجود ان \’باغیوں\’ کی کھوج شروع کر دی ہے۔ذرائع کے خیال میں ق لیگ پی پی پی کے امیدواروں کے پلڑے میں اپنا وزن ڈال سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ کے دنوں دھڑوں کے نذدیک آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔\’کہا جاتا ہے کہ سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا لیکن مسلم لیگ کے دونوں دھڑوں جاتی امراء کے شریف برادران اور گجرات کے چوہدریوں میں برف پگھلتی نظر نہیں آتی



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…