اسلام آباد(نیوز ڈیسک)علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کو متبادل رن ویز پر اتارا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کی ایمبولینس اور فائر انسپکشن کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد لاہور آنے والی پروازوں کو متبادل رن واے پر اتارا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑیوں کی ٹکر کی وجہ سے رن وے آدھے گھنٹے تک بند رہا جبکہ اس کے بعد گاڑیوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد رن وے کو بھی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔