بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گو نواز گو کا نعرہ آج بھی زندہ‘ کرکٹ گراؤنڈ بھی سیاسی میدان بن گئے

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقا (نیوز ڈیسک) کے خلاف شاہینوں نے میدان کیا مارا کہ اسٹیڈیم میں موجود پرجوش تماشائی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کے ساتھ ساتھ گو نواز گو کے نعرے بھی لگانا شروع کردیئے جس سے کچھ دیر کے لیے اسٹیڈیم میں ماحول سیاسی ہوگیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ جب اپنے عروج پر پہنچا اور پاکستان کی فتح کی جانب پیش قدمی تیزی سے جاری تھی تو تماشائیوں کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا تھا، سبز لباس زیب تن کیے مرد وخواتین اور بچے کبھی رقص کرتے تو کبھی اپنی پوری طاقت سے نعرے لگا کر نہ صرف پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بلند کر رہے تھے بلکہ اپنے جذبات کے سمندر کو نعروں کے ذریعے باہر نکال رہے تھے لیکن اسی دوران ایک منچلے نے نعروں کی روانی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے بجائے سیاسی نعرہ ’’ گو نواز گو ‘‘بھی لگادیا جسے سن کر نہ صرف تماشائی حیران ہوئے بلکہ کچھ دیر کے لیے تو ماحول بھی سیاسی بن گیا جس کے بعد کچھ دیر کے لیے گو نواز گو کا نعرہ گونجنے لگا۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کے خلاف ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگایا تھا جس کا سامنا حکومتی وزرا سمیت وزیراعظم کو بھی کئی جگہ کرنا پڑا تھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…