اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ کو نہیں روکا جاسکتا لہٰذا سینیٹ میں دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت فراہم کریں تو کارروائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور الیکشن میں پیسہ لگانے والوں کی تحقیقات ہونی چاہئے کیونکہ صرف بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ کو نہیں روکا جاسکتا لہٰذا اس سلسلے میں دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت فراہم کریں تو کارروائی کی جائے گی جب کہ سینیٹ الیکشن کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر بھی کارروائی ہوگی۔