آکلینڈ(نیوزڈیسک)وفاقی وزیربرائے پلاننگ ،ڈویلپمنٹ اینڈریفارمزاحسن اقبال نے آکلینڈمیں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مصباح الحق ،شاہد آفریدی اور سرفراز احمد کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف سے احسن اقبال کوآٹو گراف والی گرین شرت بھی پیش کی گئی۔احسن اقبال نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی جانب سے پاکستانی ٹیم کونیک تمناﺅں کاپیغام پہنچایا۔اس موقع پرنیوزی لینڈمیں پاکستانی ہائی کمشنرزہرہ اکبری بھی موجودتھیں۔ٹیم مینجرنویداکرم چیمہ نے وفاقی زیراحسن اقبال سے کھلاڑیوں اورٹیم آفیشلز کاتعارف کروایا۔احسن اقبال نے اس موقع پرپاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔