اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

آزادکشمیرمیں سیاسی مداخلت ، ن لیگی کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی کے خلاف ’گوگو‘‘کے نعرے لگادیئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکڑآصف کرمانی کو سابق وزیر و سینئر لیگی رہنما طاہر انور سے ٹکر مہنگی پڑ گئی ہے اور لیگی کارکنان وزیراعظم کے معاون خصوصی کی آزاد کشمیر کے معاملات میں مداخلت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، لیگی کارکنان کی جانب سے آصف کرمانی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ہے جس سے راولاکوٹ کی فضاء گو کرمانی گو، کرمانی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کہ نعروں سے گونج اٹھی ہے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر و وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے قریبی ساتھی سردار طاہر انور پر مبینہ طور پر آصف کرمانی کی ایما پر درج کئے گئے مقدمے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے اور راولاکوٹ کے لیگی کارکنان سول، سوسائٹی اور وکلاء آصف کرمانی کے اس اقدام کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے پیر کے روز راولاکوٹ شہر میں زبردست احتجاج مظاہرہ اور ریلی کا اہتمام کیا ہے، جس میں طاہر انور کیخلاف آصف کرمانی کی جانب سے شروع کی گئی انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آصف کرمانی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ہے جس سے راولاکوٹ کی سرزمین گو کرمانی گو، کرمانی کا جو یار ہے غدار ہے غدار کے نعروں سے گونج اٹھی جبکہ احتجاجی مظاہرہ سے طاہر انور سمیت متعدد لیگی کارکنوں نے خطاب بھی کیا مقررین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان آصف کرمانی کو لگام دیتے ہوئے آزاد کشمیر کے معاملات میں دخل اندازی سے روکیں، ورنہ راولاکوٹ کی دھرتی پر قدم رکھنے کی صورت میں آصف کرمانی کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا. واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ طاہر انور سمیت دو لیگی کارکنان پر مسلم لیگ ہوتھ ونگ کے رہنما آفتاب عارف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کو طاہر انور نے جھوٹا مقدمہ قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ آصف کرمانی کی ایما پر درج کیا گیا کیونکہ کہ اس کو شک ہے کہ وہ بعض معاملات میں آصف کرمانی کے رستے میں رکاوٹ بنے ہیں۔
15750140_1069665899826703_908924529_n
15749809_1069665506493409_2072829185_n
15722552_1069665519826741_2141099058_n

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…