جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

بھارت کشمیرپر قابض ہے،سابق بھارتی وزیرخارجہ کے اعتراف نے ہلچل مچادی

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کشمیر پر مذاکرات کی حمایت کر تے ہوئے کہاہے کہ کشمیرپرمذاکرات شروع کرنیکایہ بہترین وقت ہے، جتنے زیادہ گروہوں کومذاکرات میں شامل کیا جائیگا،اسی قدرکامیابی کاامکان ہے۔کشمیریوں پر پیلٹ بلٹس استعمال کی گئیں جو کسی بھی ملک میں عوام پرنہیں چلائی گئیں،کوئی چھوٹی سی بھی بات پھر سے جذبات کو بھڑکا سکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ میں وزیر خارجہ رہنے والے یشونت سنہا کا کہناتھاکہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی غیرمستحکم ہے، مذاکرات میں حریت کانفرنس کوبھی شامل کیاجائے۔سابق وزیرخارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری محسوس کررہے ہیں کہ ان سے غداری کی گئی،آج کشمیرکی صورتحال1990،2008 اور2010 سے یکسر مختلف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر پیلٹ بلٹس استعمال کی گئیں جو کسی بھی ملک میں عوام پرنہیں چلائی گئیں،کوئی چھوٹی سی بھی بات پھر سے جذبات کو بھڑکا سکتی ہے۔یشونت سنہا کا کہناتھاکہ پہلے کشمیر میں مظاہرے غصہ نکالنے کے لیے کیے جاتے تھے،اس باروہاں مظاہروں میں بھارت سے نفرت کا اظہار کیاجارہاہے،کشمیری نوجوانوں کے ذذہنوں میں راسخ ہوگیا کہ بھارت نے کشمیرپرقبضہ کیاہواہے۔سابق بھارتی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ واجپائی دورمیں شروع کیے گئیڈائیلاگ کاعمل بحال ہونا چاہیے

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…