کراچی(نیوز ڈیسک)سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی سماعت کے دوران ایک بار پھر ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسران کو جھاڑ پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت مقامی عدالت میں جسٹس نوشابہ قاضی نے کی، جہاں تفتیشی افسران کی طرف سے محض گواہان کے شہادتی بیانات پیش کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کرنے والے افسران اگلی سماعت پر قانون پڑھ کر آئیں کیونکہ پیش کئے جانے والے بیانات کی تعداد کے بارے میں واضح تضاد ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 21مارچ تک ملتوی کر دی۔واضح رہے 2012 میں بلدیہ ٹاون میں واقع ایک فیکٹری میں اگ لگنے سے 160مزدور زندہ جل گئے تھے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اس واقعے میں ایک سیاسی جماعت کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد ایک نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔