پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کشمیری آزادی کی جنگ لڑتے تو نتائج مختلف ہوتے، حسین حقانی

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ اگر کشمیری آزادی کی جنگ لڑتے تو آج نتائج مختلف ہوتے۔امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے برطانیہ کے کامن ویلتھ پارلیمنٹری رومز میں پاکستان کے موجودہ حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے، تحریک طالبان ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے ہمیں یہ جنگ افغانستان سے ملی ہے۔ افغانستان کی جنگ میں پاکستانیوں اور عرب جنگجوؤں کی بجائے اگر افغان باشندوں کو استعمال کیا جاتا تو بہتر ہوتا مگر اب ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے یہی حال کشمیر میں بھی ہے کشمیر کی ازادی تحریک میں پنجابی مجاہدین کے شامل ہونے سے اس ازادی کی تحریک کا رخ تبدیل ہوگیا ہے اگر کشمیری مجاہدین ہی اپنی ازادی کی جنگ لڑتے تو اس کے نتائج مختلف ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے کمزور ہے مگر کشمیر سے اظہاریکجہتی کیلیے 5 فروری کو تمام کاروبار بند کر کے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔پاکستان میں جمہوری حکومت کے قیام سے ہی ترقی ممکن ہے، یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ جنرل یحییٰ نے ادھا ملک توڑا مگر اس کو کسی نے غدار نہیں کہا مگر سویلین حکومتوں کو غدار کہنا ناانصافی ہے۔ پاکستان کے عوام اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے محافظ ہیں مگر فوج میں تعینات چند اعلیٰ عہدوں کے افسران نے ذاتی مفاد کو اہمیت دی۔ انھوں نے کہا کہ کچھ سیاسی لوگ اپنی تقریروں میں تھرڈ ایمپائر کا ذکر کرتے تھے تو اس کا مطلب فوج تھی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…