کراچی (نیوز ڈیسک)عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران انتہائی سخت سیکیورٹی میں 3 ملزمان آصف ظہیر، ندیم عرف برگر اور سرمد صدیقی کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے 14 مارچ کو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ سمیت دیگر 8 ملزموں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔