جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں جعلی ڈی ایس پی پکڑا گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )پولیس نے سندھ گورنمنٹ اسپتال کے سامنے سے نقلی نمبر پلیٹ لگی ڈبل کیبن جیپ میں سوارنقلی ڈی ایس پی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ، پولیس کی یونیفارم، جیپ میں لگا پولیس سائرن اور دیگر سامان برامد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شریف اباد انسپکٹر طارق بیگ نے مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ لیاقت اباد گورنمنٹ اسپتال کے قریب ناکہ بندی کر کے اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈبل کیبن کو روک کر اس میں سوار نقلی ڈی ایس پی خلیل بابر کو گرفتار کر لیا۔ انسپکٹر طارق بیگ نے بتایا کہ گرفتار ملزم خلیل بابر کی زیر استعمال ڈبل کیبن گاڑی سے ڈی ایس پی کے بیج لگی یونیفارم، ایک رپیٹر، ایک نائن ایم ایم پستول، پولیس کی گاڑیوں میں لگا سائرن، پولیس لائٹ اور میگا فون برامد کر لیا، ملزم کی زیر استعمال ڈبل کیبن جیپ پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے3 ساتھی جوجیپ میں سوار تھے فرار ہوگئے۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اس کا ابائی تعلق جنوبی پنجاب رحیم یار خان سے ہے جبکہ وہ کراچی میں شاہ فیصل کالونی موریا خان گوٹھ میں رہائش پذیر ہے، اس نے اپنے علاقے میں سب کو بتایا ہوا ہے کہ وہ پولیس میں ڈی ایس پی ہے جس کی وجہ سے اس کا علاقہ میں کافی رعب ہے، ملزم نے بتایا کہ ڈبل کیبن جیپ اس نے سہراب گوٹھ سے8لاکھ روپے میں خریدی تھی جو افغان ٹرانزٹ (نان کسٹم پیڈ ) ہے، انسپکٹر طارق بیگ نے بتایا کہ جب ملزم کو پکڑا گیا تو اس نے اپنا تعارف ڈی ایس پی بابر خلیل کے نام سے کرایا تھاتاہم چند سوالات پر وہ پریشان ہوگیا اور تسلی بخش جواب نہیں دے سکا جس پر ملزم کو تھانے چلنے کا کہاتو وہ مشتعل ہو گیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ملزم کے بارے میں ایس ایس پی سینٹرل کو بتایا گیا تو انھوں نے جعلی ڈی ایس پی کو حراست میں لینے کا حکم دیا جس پر اسے حراست میں لے کر شریف اباد تھانے لیجایا گیا، ملزم کے بارے میں محکمہ سے معلومات حاصل کیں تو بتایا گیا کہ اس نام کا کوئی ڈی ایس پی محکمہ پولیس میں نہیں ہے جبکہ پولیس کے پاس اس نمبر کی کوئی ڈبل کیبن گاڑی نہیں، ملزم کو باقاعدہ گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…