جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت سے سوائن فلو کی پاکستان منتقلی کا خطرہ

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں سوائن فلوکے وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام سرکاری اسپتالوں میں سوائن فلو الرٹ جاری کردیا ہے اورتمام بڑے اسپتالوں کو ہدایت کی ہے سرکاری اسپتالوں میں فلوکے مرض میں انے والے مریضوں کے انفلوائینزا این ون ایچ ون کے ٹیسٹ کرائیں جائیں اور ایسے مریضوں کوعلیحدہ ائسولیشن وارڈز میں منتقل کیا جائے۔سوائن فلو وائرس بھارت سے کراچی منتقل ہوسکتا ہے کیونکہ کراچی اوراندرون سندھ سے ہزاروں افراد بھارت جاتے ہیں جو اس وقت سوائن فلوکی لیپٹ میں ہے،الرٹ میں کہاگیا ہے کہ سوائن فلو وائرس میں مبتلا مریض کے چھینکنے اورکھانسی سے وائرس باہر اتا ہے جوکمزورقوت مدافعت رکھنے والے افراد اور بچوں کوفوری متاثر کرتا ہے لہذا تمام سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیاد پرحفاظتی اقدامات کرے۔محکمہ کی جانب سے جاری الرٹ میں کہاگیا کہ بھارت سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سوائن فلو سے بچاؤکیلیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔محکمہ کے اسپیشل سیکریٹری پبلک ہیلتھ ڈاکٹرخالد شیخ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم احتیاطی اقدامات کے طور پر یہ سوائن فلوالرٹ جاری کردیا ہے اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشتبہ مریضوں کو فوری طور پر ائسولیشن وارڈز منتقل کرکے محکمہ صحت کو مطلع کریں اورایسے مریضوں کو ڈیٹا اور ان کے پتے بھی محکمے کوارسال کیے جائیں تاکہ محکمہ کی جانب سے ان کے گھروں اور علاقوں میں جراثیم کش دواؤں کے اسپرے کرائے جاسکیں۔ انھوں نے کہاکہ نزلہ زکام کے عام مریضوں کو بھی چاہیے کہ وہ کھانستے اور چھینکتے وقت منہ پر رومال یا کوئی کپڑا رکھیں تاکہ جراثیم دوسروں کو نہ لگیں، انفیکشن ڈیزز کی ماہر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے بتایا کہ اگر سوائن فلو کا کوئی کیس اگیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے کیونکہ یہ ایک سے دوسرے فرد کو متاثر کرتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…