اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ہماری کمپنی پنجاب میں سستی گاڑیاں بنانے کا پلانٹ لگانا چاہتی ہے،سربراہ چینی کمپنی

datetime 22  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعرات کو یہاں چینی کمپنی کے صدروینگ تاؤ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی کمپنی نے پنجاب میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی کمپنی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں اورچین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیو ں پر پہنچا دیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پنجاب حکومت اس ضمن میں ہرممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ چینی کمپنی کے صدر وینگ تاؤ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول موجود ہے او رہم یہاں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی پنجاب میںسستی گاڑیاں بنانے کا پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…