لاہور……. پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کا بے پایاں تعاون شامل ہے۔ کئی چینی کمپنیاں پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ قائد اعظم سولر پارک میں پاکستان کا سب سے بڑا ،پہلا سو میگاواٹ کا سولر منصوبہ انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کرلیا ہے ۔