ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

’’بھارت کا ایٹم بم دہشتگردوں کے ہاتھ چڑھ گیا‘‘ کتنے کروڑ مالیت کا یورینیم پکڑ لیا گیا؟ کہاں لیجایا جا رہا تھا؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت اور امریکہ کی جانب سے ہمیشہ پاکستان پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہے اور دہشت گرد کسی بھی وقت اس پر قبضہ کر سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت میں ہی ایٹم بم کا سب سے بنیادی اور اہم ترین جزو یورینیم دہشتگردوں کے ہاتھ چڑھ گیا ہے۔
بھارت میں 2افراد کو تقریبا 9کلو خام یورینئم لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں افراد 9کلو خام یورینئم کھلے بازار میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھین میں 24کروڑ مالیت کا 9کلوخام یورینئم لے جانے والے دونوں افراد کو خفیہ اطلاع پر پولیس نے گرفتار کیا۔
دونوں ملزمان خام یورینیئم ملک سے باہر سے لائے تھے اور اسے بھارت کی اوپن مارکیٹ مین فروخت کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار افراد کے پاس خام یورینئم ایک تھیلے میں موجود تھا۔جوہری مواد کے ساتھ موجود لیبارٹری رپورٹ میں اسکییورینئم ہونیکیتصدیق تھی،گرفتارملزمان کیخلاف اٹامک انرجی ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…