خیبر ایجنسی…….خیبر ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔خیبر ایجنسی اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے سردی کی لہر دوڑ آئی ہے۔شہریوں نے گرم ملبوسات استعمال شروع کیا ہے۔ آسمان پر گہری بادل چھائے ہوئے ہیں اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔;