ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے روڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انسانی زندگی انتہائی قیمتی ہے اورسڑکوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے روڈسیفٹی اتھارٹی کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہپنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اورپنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام کے حوالے سے ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے روڈ سیفٹی نظام کوموثر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں روڈ سیفٹی پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس، ڈرائیورز کی تربیت اور لائسنسنگ نظام کو بہتر بنا کر ہی روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے روڈ سیفٹی کے نظام کی بہتری کیلئے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔روڈ سیفٹی نظام پر عملدرآمد انتہائی تیزی سے اور ذمہ داری کے تحت کرنا ہوگا۔گاڑیوں کی انسپکشن کے نظام کا دائرہ کار بڑھانے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے

۔انہوں نے کہا کہ مقررکردہ مدت کے اندر وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم(VICS) کے تحت سینٹرز بنانے کا کام مکمل کیا جائے۔سویڈن کے روڈ سیفٹی پروگرام کے ماہر فیڈرک گسٹافسن (Mr. Fedrik Gustafsson) نے روڈ سیفٹی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…