جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوادر سے آئے طلباء کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوالات کی بوچھاڑ ۔۔ ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف کو گوادر کے طلبہ کیلئے بھی اعلان کرنا پڑ گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) گوادر کے طلبا نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سامنے سوالات کے انبار لگا دیے ، گوادر کے طلبہ نے وزیر اعلی پنجاب سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گوادر میں بن رہا ہے اور ترقی لاہور میں ہو رہی ہے،وزیر اعلی نے طلبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سی پیک سے پہلے لاہور میں چل رہی تھی جبکہ سڑکوں کا جال اور دانش سکول بھی سی پیک منصوبے سے پہلے بنائے گئے ہیں۔ سی پیک سے پہلے ہی لاہور میں ترقی ہو رہی تھی ، لاہور میں میٹرو بس سی پیک سے پہلے چل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوادر سے تعلق رکھنے والے طلبا کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی تو طلبا سی پیک سے بلوچستان کو محروم رکھنے پر پھٹ پڑے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ سی پیک کا سن سن کر تھک چکے ہیں، منصوبہ گوادر میں بن رہا ہے اور ترقی لاہور میں ہو رہی ہے۔طلبا نے کہا کہ ہمارے پاس پینے کے لئے نہ تو صاف پانی میسر ہے اور نہ بجلی ملتی ہے، سیاستدان گوادر کا دورہ کریں تو لوڈشیڈنگ ختم ہو جاتی ہے اور انکی واپسی کے بعد لوڈشیڈنگ دوبارہ سے شروع ہو جاتی ہے۔’’کپڑے استری کرنے کیلئے بھی بجلی نہیں ہوتی‘‘۔۔ طلبا نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے کے لئے طالب علموں کو بھی لاہور سے بھیجا جاتا ہے جس پر وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ 10طلبا گوادر سے چین کا دورہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…