کراچی(نیوز ڈیسک)نیپرانے کراچی کیلیے بجلی ایک روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔بجلی دسمبر کیلیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں سستی کرنیکی منظوری دی گئی، بجلی سستی ہونے سے کراچی الیکٹرک کے صارفین کوایک ارب9کروڑ روپے سے زائد کاریلیف ملے گا، نیپرا حکام کے مطابق دسمبر میں کراچی الیکٹرک نے 1ارب6کروڑ 16لاکھ یونٹس فروخت کیے۔