جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثارکے ساتھ کیاہوگا؟وزیرداخلہ کے حوالے اہم پیش گوئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااورصوبائی وزیرسندھ منظوروسان نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے بارے میں ایک نئی پیش گوئی کی ہے ۔منظوروسان نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کو2017میں گھرچلے جاناپڑے گا۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمامنظوروسان نے کہاکہ میر ی آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بارے میں پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ہے کیونکہ وہ 27دسمبرسے پہلے ہی پاکستان پہنچ جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کے وطن آنے کے بعد اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک صفحہ پرہونگی ۔جب ان سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جبری برطرفی کے بارے میں سوال کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ نئے سال کی آمد کی وجہ سے آئی جی چھٹیاں منانے گئے ہوں ۔

منظوروسان نے کہاکہ میں اس بات پرحیران ہوں کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان
اوردیگرسیاسی رہنماپاکستان پیپلزپارٹی پرکرپشن کے الزامات لگاتے ہیں لیکن 2017وفاقی وزیرداخلہ کے جانے کاسال ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ سال الیکشن کاسال ہوگااورنیاسال پیپلزپارٹی کےلئے خوش قسمتی لائے گااورپارٹی کی نشتوں میںمزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے بارے میںمنظورکئے گئے بل پرنظرثانی کی جائے گی اوراس بارے میں مذہبی جماعتوں کے تمام اعتراضات دوردکئے جائیں گے ۔منظوروسان نے کہاکہ ماضی میں ہماری اکثریت کواقلیت میں کس طرح بدلاگیاکیاجمہوری عمل میں ایساہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباداورخیرپورمیں قبضہ گروپوں کے بارے میں سب کومعلوم ہے کہ وہ کون لوگ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…