ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سعودیہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی یقین دہانی چاہتا ہے، برطانوی اخبار

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور نئے سعودی فرماں رواں سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سعودی عرب پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی یقین دہانی چاہتا ہے۔برطانوی اخبار فا ئننشل ٹائمز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے متوازی دورے کو واشنگٹن میں نوٹ کیاگیا ہے اور امریکا میں خاص کران قیاس ارائیوں کو مسلسل ہوا دی جارہی ہے کہ اگر پاکستان سے جوہری ہتھیاروں کی کبھی سعودی عرب کو ضرورت محسوس ہوئی تو سعودی عرب کا جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کا پاکستان کے ساتھ ایک غیر رسمی معاہدہ ہے۔ سی ائی اے کے سابق عہدیدار بروس ریڈل کا کہنا ہے کہ اسلام اباد میں قیاس ارائی ہے کہ سعودی عرب نواز شریف سے یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی نوعیت جو بھی رخ اختیار کرے وہ بہتر معاہدہ ہویا نہ ہو پاکستان کو سعودی عرب کی سیکیورٹی کی دیرینہ وابستگی کو برقرار رکھنا ہوگا۔ نیتن یاہو کی براہ راست تنقید اور نواز شریف کا دورہ سعودی عرب کی طرف سے بھیجے گئے اشارے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق واشنگٹن میں اس سے بھی تشویش پیدا ہوئی کہ سعودی عرب نے جنوبی کوریا کے ساتھ2 جوہری ری ایکٹر کا معاہدہ کرلیا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کامقصد سعودی عرب اوردیگر خلیجی ممالک پر ان کی سیکیورٹی کے امریکی عزم کو بحال کرنا ہے جو ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات کی پیش رفت پر ان ممالک میں تشویش کا باعث بنی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…