اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم نواز شریف نے جرمنی کے شہر برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک سے شہریوں کو کچلنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ، پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں جرمن حکومت کے ساتھ ہے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جرمنی کے شہر برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک سے شہریوں کو کچلنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی مشترکہ دشمن ہے جس کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے جرمنی کے شہر برلن میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جہاں پر کرسمس مارکیٹ میں ٹرک شہریوں پر چڑھ دوڑا۔ واقعے میں نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستانی عوام حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جرمن حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشتگردی مشترکہ دشمن ہے۔دنیا کو اس لعنت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیر اعظم نے کہاہے کہ پاکستان کو بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ، لیکن دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔