فیصل آباد (نیوزڈیسک) پرانے زمانے میں دلہن بیل گاڑی پر آتی تھی پھر بھگیوں پر لائے جانے لگی جدید دور میں گاڑیاں استعمال ہونے لگیں لیکن شاید ہی کسی کو دلہن سائیکل پر لانے کا خیال آیا ہو۔ فیصل آباد میں دولہا اپنی سائیکل کو گاڑی کی طرح سجا کر دلہن لینے نکل پڑا۔
فیصل آباد کے دولہا خرم سردار نے ہونے والی دلہن کی فرمائش پر سائیکل پھولوں اور رنگین سیٹوں سے سجائی۔ دولہا دلہن کیلئے پیچھے بیٹھنے کیلئے باقاعدہ جگہ بنائی گئی۔ دولہا خرم سردار نے کہا دلہن لانے کیلئے انسلٹ محسوس نہیں ہونی چاہئے۔ بس کم پیسوں میں سائیکل کو سجائیں اور دلہن لے آئیں۔ دلہن سائیکل سواری کو متعارف کرانے اور سجانے کا سہرا ڈیکوریٹر عرفان کے سر ہے۔ ڈیکوریٹر کا کہنا ہے اس کا کرایہ ہم 5 سے 10 ہزار روپے لیتے ہیں۔ یہ پیسے ڈیکوریشن کے حساب سے زیادہ یا کم ہو جاتے ہیں۔