اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے بدقسمت طیارے اے ٹی آر661کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ حویلیاں کےقریب گرکرتباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ نے مددکےلئے جہازکاایک انجن بندہونے پرپہلی ’’مے ڈے کال ‘‘دی تھی ۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی آئی اے کے اس اے ٹی آرطیارے کے پائلٹ نے کنڑول ٹائورکودوبارہ ’’مے ڈے کال ‘‘دی ۔اس ’’مے ڈے کال ‘‘کے مطابق پائلٹ نے کنڑول روم کے کہنے پراپنی پوزیشن بتائی اورساتھ بتایاکہ جہازکاایک انجن بندہوگیاہے جس پرکنڑو ل ٹائورنے مے ڈے کال پرپائلٹ کوجواب دیاکہ اس طیارے کےلئے رن وے زیرولینڈنگ کے لئے تیارہے ۔
کنڑول ٹائورنے پائلٹ سے مزید پوچھاکہ طیارے کی وزیبلٹی کلیئرہے اورپی کے 661کی پروازکے رے ڈارکانٹیکٹ اورٹرانسپورٹڈرآن کریں ۔یاد رہے کہ اس طیارے میں 47مسافرجاں بحق ہوئے جس میں معروف اسلامی سکالرجنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تھے۔