پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

محکمہ زراعت نے کپاس کی فصل کو محفوظ بنانے کے لئے دوست کیڑ ے بنانا شروع کردئیے ہیں 

datetime 19  دسمبر‬‮  2016 |
لاہور ( این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی فصل کو دشمن کیڑوں سے محفوظ بنانے کے لئے دوست کیڑ ے بنانا شروع کردئیے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کی لیبارٹریز دوست کیڑ ے بنانے میں مصروف ہیں یہ دوست کیڑے کپاس پر حملہ کرنے والے کیڑوں کو تلف کریں گے ،ان دوست کیڑوں کی بڑی تعداد میں پیداوار سے کپاس پر دشمن کیڑوں کا حملہ کمزور پڑ جائے گا اور کپاس دشمن کیڑوں کے حملے سے محفوظ رہے گی ، ذرائع نے مزید بتایا کہ کپاس کے کیڑے آف سیزن میں دشمن کیڑے ختم نہیں ہوتے بلکہ دوسری سبزیوں میں چھپ کراپنی زندگی بچا لیتے ہیں ،کپاس کے کیڑے جنوری میں متبادل فصلوں میں گھس کر اپنی بقاء کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہو جائیں گے۔
اس لئے ابھی سے ان لیبارٹریز نے اپنا کام شروع کررکھا ہے،زرعی ماہرین کے مطابق کپاس کی فصل سے فی ایکڑ زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں پر سارا سال نگاہ رکھنی چاہئے تاکہ کم لاگت سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔
اب فصل کی آخری چنائی مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے بعد از برداشت عوامل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ کپاس کی فصل کے لئے بے شمار نقصان رساں کیڑے کسی نہ کسی حالت میں کپاس کی باقیات ، کپاس کے بعد خالی کھیتوں یا متبادل میزبان فصلوں ، سبزیوں اور جڑی بوٹیوں پر موجود رہتے ہیں اور دوران فصل ان کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک خطیر رقم درکار ہوتی ہے۔اس حوالے سے محکمہ زراعت نے کسانوں کو ان دشمن کیڑوں سے مقابلہ کرنے کے لئے آگاہی فراہم کی ہے اس موسم میں انہیں تلف کرکے مستقبل میں ان کو مارنے کے لئے بڑی رقم کے خرچ کرنے کی بچت کی جاسکتی ہے،سردیوں کے دوران نقصان رساں کیڑے تعداد میں کم ہوتے ہیں اور کپاس کی فصل کا بظاہر نقصان نہیں کرتے مگر آئندہ فصل کی آمد پر یہی کیڑے افزائش نسل کرکے ایک بڑے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
اس لئے ان کو سردوں کے دوران یا آئندہ فصل سے قبل کنٹرول کرنے کے لئے اٹھانے چاہئیں۔  چست تیلہ، سفید مکھی، گلابی سنڈی،ملی بگ اور دوسرے کیڑے فیصلوں کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…