اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کی طرف سے سابقہ ادوار میں غیر شفاف طریقے سے کی گئی بیرون ملک تعیناتیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہی جگہ پر کئی سال سے تعینات افسروں اور سٹاف کو فوری واپس بلانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کی بیرون ملک تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ابوظہبی میں سات سال سے زائد عرصے سے تعینات سٹاف کو فوری طور پر واپس بلانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ایک بیان میں وزیر داخلہ نے بیرون ملک تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں پر نادرا سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک تعیناتیوں کے لئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر داخلہ نے بیرون ملک تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں پر نادرا سے جواب طلب کر لیا
6
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں