پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رومانیہ میں سامان کے بیگوں سے دو افغان خواتین برآمد

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بخارسٹ(این این آئی)یورپی ملک رومانیہ کی پولیس نے دو افغان خواتین کو حراست میں لیا ہے جن پر انوکھے انداز میں یورپی ملکوں تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق رومانیہ کی پولیس کا کہنا تھاکہ دو افغان عورتوں کو سامان کے لیے استعمال ہونے والے بیگوں میں سے نکالا گیا۔ جو اس خطرناک طریقے سے یورپ منتقل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں،

رومانیہ کی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک ہفتہ پیش تر جب سامان کی چینکنگ کرنے والے ایک اہلکار نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جانے والی ایک ریل گاڑی کے سامان کی تلاشی لی تو دو بیگوں میں سے خواتین برآمد ہوئیں۔رومانیہ کی پولیس نے مشتبہ بیگ کھولے تو ان میں سے دو افغان عورتیں نکلیں۔ ان میں سے ایک کی عمر 25 اور دوسری کی 59 سال بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں افغان عورتیں غیرقانونی طریقے سے آسٹریا داخل ہونا چاہتی تھیں۔ دونوں خواتین نے دوران تفتیش پولیس کے اعتراف کیا کہ ان کے پاس ویزہ اور دیگر سفری دستاویزات نہیں ہیں۔ اس کے باوجود وہ آسٹریا جانا چاہتی تھیں۔

مشتبہ افغان خواتین کی گرفتاری کے وقت ایک افغان شہری کو بھی پکڑا گیا ہے۔ خواتین کو حراست میں لینے کے بعد وہ ریل گاڑی میں چھپنے کی کوشش کررہا تھامگر پولیس نے اسے بھی دھر لیا۔ پولیس نے تینوں کے خلاف غیرقانونی طور پر سفر کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ قائم کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…