ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

عوام کیلئے بڑی سہولت متعارف کر دی گئی ، شاندار اعلان

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) محکمہ صحت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے دفتر میں پنجاب رورل ایمبولینس ریفرل سروس کا افتتاح کر دیا۔یہ ایمبولینسز دوران زچگی خواتین کو بروقت ان کے گھر سے بنیادی مرکز صحت یاہسپتال شفٹ کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دیں گی جس سے حاملہ خواتین کو بروقت سہولیات نہ ملنے کی و جہ سے ہونے و الی ماں بچہ کی شرح اموات پر قابو پانے میں مدد ملے گی-پہلے مرحلے میں 250 ایمبولینسز سسٹم میں شامل کی گئی ہیں-صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے فیتہ کاٹ کر ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید او ردیگر افسران بھی موجود تھے-مربوط پروگرام برائے ماں و نوزائیدہ بچہ او رغذائیت کے ڈائریکٹرڈاکٹر اختر رشید ملک نے بتایا کہ یہ ایمبولینس سروس ریسکیو 1122کی طرز پر کام کرے گی جس کے لئے کال رسپانس سینٹر قائم کئے جائیں گے-
انہوںنے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں 250ایمبولینسز کو چار ، چار بنیادی مراکز صحت کا کلسٹر بنا کر 24گھنٹے چلنے والے 800 بنیادی مراکز صحت کے ساتھ منسلک کیا جارہاہے-میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ یہ ایمبولینس حاملہ خواتین کو کسی قسم کی پیچیدگی یا ڈلیوری کے لئے ٹیلی فون کال ملنے پر فورا گھر پہنچے گی اور متعلقہ خاتون کو بی ایچ یو پر پہنچائے گئی-انہوںنے کہاکہ ایمبولینس کا ناجائز روکنے کے لئے اس سسٹم کو آئوٹ سورس کیا جائے گا تاکہ بہتر سروس کو یقینی بنایا جائے-انہوںنے بتایاکہ ایمبولینس سروس کے با رے آگاہی کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے حلقہ میں حاملہ خواتین کو معلومات فراہم کر یں گی او رپمفلٹس پہنچائیں گی جن پر کال رسپانس سنٹر کا نمبر بھی درج ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…