پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کی آرمی پبلک اسکول پشاور میں منعقدہ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے پھول جیسے شہدا کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی ضرب کاری جاری ہے ۔ دہشتگردوں کی ضرب ہمیں ڈگمگانے سے قاصر رہی ۔انہوں نے کہاکہ تمام ادارے اور فوج ، متاثرہ بچوں اور والدین کے ساتھ ہیں۔ اے پی ایس کے شہید بچوں کا خون ہم پر قرض ہے۔سانحہ اے پی ایس نے ہمارے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم قیام امن اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔جو لوگ شہید ہوئے وہ یقیناً بہتر جگہ موجود ہیں لیکن ہمیں اس کا شعور نہیں ہے۔
انہوں نے تقریب کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ میں بھی ایک بیٹا، بھائی، شوہر اور والد ہوں آپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کے انعقاد کا مقصد شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ راحیل شریف کی طرح میں بھی جذبہ قوت کے لیے شہید بچوں کی تصاویر دیکھتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں حوصلہ اور لواحقین کو صبر دے۔ خیال رہے کہ آسانحہ اے پی ایس کی مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں منعقد کی گئی۔ جبکہ پشاور کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
میں بھی ایک بیٹا، بھائی، شوہر اور والد ہوں اور میں ۔۔۔! آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایسا کسے اور کیوں کہا ؟ جان کر آپ اپنے سپہ سالار پر فخر کریں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
-
وزیراعظم کی ہدایت ! بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان
-
سہیل آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان اب بھی برقرار ،کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،سلمان اکرم راجہ



















































