پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

دپیکا کوفلم کی شوٹنگ کے دوران ماں کی جانب سے انوکھا تحفہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ اور کوریو گرافر فرح خان کا بہت احترام کرتی ہیں اور انہیں اپنی دوسری ماں کا درجہ دیتی ہیں اور دونوں کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے لیکن گزشتہ دنوں فرح خان نے ایسا تحفہ بھیجا جسے دیکھ کردیپیکا خوشی سے نہال ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ‘‘پدماوتی’’ میں جلوہ گرہوں گی، فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ انہیں کوریوگرافر، ہدایتکارہ اورپروڈیوسرفرح خان کی جانب سے ایک انوکھا تحفہ بھیجا گیا جودپیکا کوبہت پسند آیا۔
کوریوگرافرفرح خان جنہیں دپیکا پیار سے ماں کا درجہ دیتی ہیں انہوں نے دپیکا کو فلم کے سیٹ پرکھانے سے بھرا ایک پریشر کْکر بھیجا تاکہ وہ مشکل ترین شوٹنگ کے دوران صحت مند کھانا کھاسکیں۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون فلم نگری کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں جنہوں نے رواں سال امریکی میگزین فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فہرست میں بھی جگہ بنائی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…