نیویارک (آئی این پی)انٹرنیٹ کی دنیا کی ایک بڑی کمپنی یاہو نے کہا ہے کہ اس کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیکنگ کا شکار ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یاہو کی طرف سے بتایا گیا کہ ہیکنگ کا یہ واقعہ 2013 میں پیش آیا۔ خیال رہے کہ اس کمپنی نے رواں برس ستمبر میں بھی بتایا تھا کہ ایک سائبر حملے میں 50 کروڑ اکانٹس متاثر ہوئے تھے۔ تاہم گزشتہ روز منظر عام پر لایا جانے والا واقعہ اس سے الگ ہے۔ یاہو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اگست 2013 میں ہونے والے ایک سائبر حملے میں ایک ارب سے زائد اکانٹس سے ڈیٹا چوری کیا گیا۔