ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کی وزیردفاع جوکہ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پرہیں انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پرحجاب کرنے سے انکارکردیا۔ایک میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی خاتون وزیردفاع نے سعودی حکومت کے پردے کے بارے میں قوانین کے باوجود حجاب کرے بغیرسعودی شاہی خاندان اوراعلی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مسلمان اور غیر مسلم تمام خواتین پر عوامی مقامات میں حجاب پہننے کی پابندی ہے اورگزشتہ روزایک سعودی خاتون کوپردہ نہ کرنے اوراپنی تصویرفیس بک پرپوسٹ کرنے پرگرفتارکرلیاگیا۔جرمن خاتون وزیردفاع کی طرف سے سعودی عرب کے حجاب بارے قانون کی خلاف ورزی پرسوشل میڈیاپرسخت ردعمل آیاہے ۔