جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بولی ووڈ کے خان برادرز نے ایک دوسرے کے دلچسپ راز کھول دیئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کے ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ کا 100 واں شو ان کا اب تک کا بہترین شو ہوگا۔اس ا سپیشل شو کے مہمان بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان تھے اور ان کے ساتھ ان کے دونوں بھائی ارباز خان اور سہیل خان بھی تھے۔یہ شو ان خان بھائیوں کے آپسی قصے اور خاندانی لطیفوں کے سبب جہاں دلچسپ تھا وہیں بہت سے لوگوں کیلئے اس میں بہت سی نئی باتیں بھی تھیں۔
سلمان نے خواتین کے ساتھ رشتوں کے بارے میں کہاکہ وہ خواتین سے رشتے کے معاملے میں بہترین آدمی نہیں ہیں۔ جب کرن نے انہیں ان کے طویل عرصے تک جاری رہنے والے رشتوں کی یاد دلائی تو انہوں نے کہا: میرا سلوک ان کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔اس بات پر ارباز نے ہنستے ہوئے کہا: اس وقت دوسروں کے ساتھ بہت اچھا تھا۔سلمان نے کہا کہ فی الحال میں اکیلا ہوں، کنفیوڑڈ ہوں اور اس حالت سے نکلنا چاہتا ہوں۔لولیا وینتر کے بارے میں کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ فیملی کا حصہ ہیں ، ان کے گھر جو بھی آتا ہے وہ فیملی کا حصہ ہوتا ہے خواہ مہمان ہو یا پھر چور۔سہیل خان نے سیما سچدیو سے اپنی شادی کا دلچسپ واقعہ سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ سیما کے والدین کو بغیر بتائے ایک دن وہ انہیں گھر لے آئے اور اپنے والد کو سارااحوال سنایا۔‎ اسی درمیان چند دوست ایک مولوی صاحب کو نکاح پڑھنے کیلئے اغواء4 کر لائے۔ مولوی صاحب نے جب ان تینوں کے والد سلیم خان کو دیکھا تو کہا :ایسی حرکت تمہارے ہی بیٹے کر سکتے ہیں۔ بعد میں پتہ چلا کہ سلیم خان جب سلمیٰ خان (اس وقت سوشیلا چرک) کے ساتھ بھاگے تھے تو انہی کو نکاح پڑھانے کیلئے اغواء4 کیا گیا تھا۔اس شو کے دوران سہیل خان نے بتایا کہ ارباز خان لڑکیوں میں بہت مقبول تھے اور ان کا کمرہ برمودا ٹرائی اینگل کہلاتا تھا کیونکہ ساری لڑکیاں ان کے کمرے میں چلی جاتی تھیں۔‘‘
سلمان نے شاہ رخ کے ساتھ تعلقات کی تلخی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بہت چھوٹی سی بات تھی ایک دن کچھ ہو گیا اور ہم آگے نکل آئے لیکن ہمارے فیملی کے رشتے کبھی منقطع نہیں ہوئے اور ہم نے کبھی سہیل یا ارباز کو ان سے ملنے سے منع نہیں کیا۔’’بھائیوں نے سلمان خان کو محنتی بتایا اور بڑے بھائی کی طرح تحفظ کرنے والا بھی نہ کہ اپنے سایے تلے دبانے والا۔سلمان خان نے عالیہ بھٹ کی تعریف کی جبکہ سہیل خان نے پانچ بہترین اداکاراؤں میں پہلا نام عالیہ بھٹ کا لیا پھر دیپیکا، پریانکا، انوشکا اورکترینہ کا نام آیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…