منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سوویت یونین کیسے ٹوٹا تھا،میخائل گورباچوف نے عرصے بعد زبان کھول دی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو /لندن (آئی این پی)سابق سوویت رہنما میخائل گورباچوف نے مغرب پر ’’روس کو اشتعال دلانے‘‘کا الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سنہ 1991 سوویت یونین میں ‘دھوکہ بازی’ کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ جو کچھ بھی سوویت یونین میں ہوا وہ میرا ڈراما تھا، اور یہ ڈراما ان سب کے لیے تھا جو سوویت یونین میں رہتے تھے۔

گورباچوف نے بتایا کہ ‘ہمارے پیچھے دھوکہ بازی تھی۔ وہ ایک سگریٹ جلانے کے لیے پورا گھر جلا رہے تھے۔ صرف طاقت کے حصول کے لیے۔ وہ جمہوری طریقے سے یہ حاصل نہیں کر سکتے تھے، چنانچہ انھوں نے جرم کیا۔ یہ بغاوت تھی۔25 دسمبر 1991 کو میخائل گورباچوف نے سوویت یونین کے صدر کے طور استعفے کا اعلان کر دیا۔ کریملن میں آخری بار سوویت پرچم اتارا گیا۔گورباچوف یاد کرتے ہیں کہ ہم سب خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہے تھے اور میں اس سے اجتناب کرنا چاہتا تھا۔’معاشرے میں تقسیم اور ملک میں لڑائی سے، جیسا کہ ہمارے ملک میں تھی، ہتھیاروں، بشمول جوہری ہتھیاروں کی ریل پیل سے بہت سارے لوگ مر سکتے تھے اور بربادی ہو سکتی تھی۔ میں صرف اقتدار سے چپکے رہنے کے لیے ایسا نہیں کر سکتا تھا۔ مستعفی ہونا میری کامیابی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…