جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے خلاف میچ کو آسان نہیں سمجھا جاسکتا، ڈیل اسٹین

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقا کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کسی صورت آسان نہیں ہوگا اور ہمیں یہ میچ جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔آکلینڈ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے لئے یہ میچ جیتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستانی ٹیم مسلسل 2 میچز جیتنے کے بعد پرعزم ہوگی لہٰذا ہمیں یہ میچ جیتنے کے لئے بھرپور محنت اور منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ میں یا کوئی اور بولر کتنی وکٹیں حاصل کرتا ہے اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ کی کارکردگی ٹیم کے کتنے کام آتی ہے۔جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلئرز کے حوالے سے ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ ڈیویلئرز بڑے بیٹسمین ہیں اور بڑا بیٹسمین یہ نہیں دیکھتا کہ باو¿نڈری چھوٹی ہے یا بڑی اسی طرح بڑا بولر یہ نہیں دیکھتا کہ وکٹ پر گھاس ہے یا سیدھی وکٹ ہے، اے بی ڈیویلئرز نیٹ پریکٹس کے دوران بھی آپ کو اپنے گ±ر اور راز نہیں بتاتے جب کہ امید ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ اور اس کے بعد بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…