منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یہ کام رسول کریم ﷺ کے ساتھ خیانت ہے ۔۔۔ جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ احمد الطیب کا یہ بیان ہر مسلمان کو ضرور پڑھنا چاہیے

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ احمد الطیب نے قاہرہ میں ایک چرچ پرہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دین دشمنی کی بدترین اور نہایت وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چرچ پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا کیونکہ اس اسلام طرح کی مجرمانہ کارروائیوں کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیتا ہے۔دہشت گردی کی اس بدترین کارروائی کے رد عمل میں جامعہ الازھر کے سربراہ نے کہا کہ معصوم شہریوں کو بم حملوں میں ہلاک کرنا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیانت اور ملک دشمنی ہے۔
انہوں نے مصر کی مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں اور عیسائیوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تاکہ دہشت گردوں کو آئندہ اس طرح کی وارداتوں کا موقع نہ مل سکے۔علامہ احمد الطیب نے چرچ پرحملے کو وحشیانہ، بزدلانہ اور سنگین مجرمانہ قرار دیتے ہوئے وحشی دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر احمد الطیب کا کہنا تھا کہ مصری مسیحی برادری کا دکھ پوری مصری قوم کا دکھ ہے۔ ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بددیانتی کے مرتکب عناصر کی مخالفت اور مشکل کی اس گھڑی میں مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…