جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں غربت کی شرح میں کتنی کمی ہوئی ،اہم وفاقی وزیرکی غیرملکی خبررساں ادارے پرگفتگومیں اہم انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

پیرس(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کی شرح 60 سے کم ہو کر 29 فیصد پر آ گئی ہے اورحکومتی اقدامات سے زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، 3 سال میں ٹیکس وصولی میں 60 فیصد ‘ ٹیکس ادا کرنے والوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا، حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، غیر رسمی معیشت کی حوصلہ شکنی کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، پاکستان ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے والا تیسرا ملک ہے۔

فرانس کے معروف اخبار لبریشن کو انٹرویودیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے ملک میں سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو وسعت دی ہے۔ ملک میں غربت کی شرح 60 سے کم ہو کر 29 فیصد پر آ گئی ہے۔انھوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ زر مبادلہ کے ذخائر پانچ ماہ کی برآمدات کے لئے کافی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ مورگن سٹینلے نے پاکستانی مارکیٹ کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیا ہے۔ 3 سال میں ٹیکس وصولی میں 60 فیصد ‘ ٹیکس ادا کرنے والوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے والا تیسرا ملک ہے۔ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے ۔ حکومت نے غیر رسمی معیشت کی حوصلہ شکنی کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج تین سے ایک میں ضم ہو چکی ہے ۔پاکستان نے او جی پی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے ۔ہم او ای سی ڈی کے بھی ممبر بن جائیں گئے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان فی الحال ترقی پر توجہ دے رہا ہے ،پاکستان نے رسمی معیشت کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے گزشتہ بجٹ میں بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ٹیکس نا دہندہ کو بنک ٹرانزیکشن منتقلی ،جائیداد اور دیگر لین دین پر زیادہ چارجز ادا کرنے پڑتے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم نے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ گزشتہ فنانس بل میں زرعی شعبے کو بہت زیادہ مراعات دی گئی ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کے سنگین خطرات کا سامنا ہے ،سیلاب کو روکنے کیلئے ہم اقدامات اٹھا رہے ہیں ،ہم نے نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ تشکیل دیا ہے ۔اسحاق ڈار نے کہاکہ 25000میگاواٹ بجلی کے منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔گوادر ایک قدرتی سمندری بندرگاہ ہے جس میں بھاری جہاز لنگر انداز ہوسکتے ہیں



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…