کراچی (مانیٹرنگ ڈ یسک)معروف اسلامی سکالرجنید جمشید اور ان کی اہلیہ گذشتہ روز پی آئی اے کے بد قسمت طیارے میں سوار ہوکرشہیدہوگئے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی لاشیں اسلام آبادمیں پمزاسلام آبادمنتقل کردی گئی ہیں اوراس ہسپتال میں ان لاشوں کی شناخت کی جائے گی ۔
جنید جمشید کے اہل خانہ نے بتایاکہ جنید جمشید کاجنازہ کاابھی وقت طے نہیں کیاگیاہے ،ان کاکہناتھاکہ ابھی ہسپتال میں لاشوں کی شناخت کاکام جاری ہے اورجب ہی جنید جمشید اورانکی اہلیہ کی لاشیں ہمارے حوالے کی جائیں گی اس کےبعد نمازجنازہ اعلان کیاجائے گا۔ادھرہسپتال کے ذرائع نے بتایاکہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکی لاشیں جھلس گئی ہیں جس کی وجہ سے ان افرادکاڈی این اے ٹیسٹ کرکے شناخت کی جائے گی اوراس کے بعد جنید جمشید اورانکی اہلیہ کی لاش بھی لواحقین کے حوالے کردی جائے گی ۔