پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سب سے بڑے اسلامی ملک میں زلزلے کی تباہ کاریاں ۔۔۔ کتنا نقصان ہو گیا ؟ جا ن کر آبدیدہ ہو جائیں گے

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ ( آئی این پی ) انڈونیشیامیں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی جبکہ متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے قومی ڈیزاسٹرمینمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید لاشیں نکالنے

کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 136 افراد شدید زخمی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔گزشتہ صبح صوبے آچے میں 6 عشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے سب سے زیادہ بندہ آچے کا علاقہ متاثر ہوا جہاں سیکڑوں مکانات،

دکانیں اور اسپتال تباہ ہوگئے۔زلزلے کی جھٹکے اتنے شدید تھے کہ ان کی وجہ سے گھروں، دوکانوں اور مساجد سمیت درجنوں عمارت منہدم ہو گئیں۔ امدادی کارکن بھاری مشینری کی مدد سے ملبے تلے دب جانے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ملک کے قدرتی آفات سے بچا کے قومی ادارے کے عہدیدار سوتوپو نگرا نے ایک بیان

میں کہا کہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور جب گھر گرنے لگے تو کئی لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔امریکہ کے جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 اور اس کا مزکز ریولیٹ شہر کے قریب تھا۔ دوسری طرف انڈونیشیا کے آب و ہوا، موسمیات اور ارضی طبیعیات سے متعلق

ادارے کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کی وجہ سے سونامی پیدا نہیں ہوا ہے۔انڈونیشیا دنیا کے اس خطے میں واقع ہے جہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 2004 میں سماٹرا جزیرے میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے آنے والی سونامی سے انڈونیشیا اور دیگر قریبی ملکوں میں دو لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…